امن کی بحالی سے سرمایہ کاروں کا اعتمادپیدا ہوا:شہباز
11 نومبر 2016 (08:50)
0

بین الاقوامی کمپنی شیل کے جنوبی ایشیا کے لئے نائب صدر Asada Haynsuit نے پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے لاہور میںملاقات کی اور پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کااظہار کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت کی شفاف پالیسیوں اور امن کی بحالی سے سرمایہ کاروں کا اعتمادپیدا ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے سرمایہ کاری کے نئے مواقع کوفروغ دیا ہے اور اس کی تکمیل سے پورے خطے کی ترقی پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔