File Photo

بھارت کی جانب سے خطے کا امن خطرے میں ہے:ذکریا
11 نومبر 2016 (08:38)
0

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے خطے کا امن خطرے میں ہے۔

انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل سے انٹرویو میں کہاکہ بھارت کنٹرو ل لائن اورورکنگ بائونڈری پر شہریوں کومسلسل نشانہ بنارہا ہے۔
ترجمان نے کہاکہ اسلامی تعاون تنظیم اور اقوا م متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سمیت کئی ملکوں اور بین الاقوامی تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کااظہا کیا ہے جس سے بھارت بوکھلا گیا ہے۔
نفیس ذکریا نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ تنازعات کے حل کیلئے متعدداقدامات کئے تاہم بھارت ہمیشہ کسی نہ کسی حیلے بہانے سے پیچھے ہٹ گیا۔