File Photo

حکومت ذرائع ابلاغ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے:مریم
11 نومبر 2016 (08:26)
0

اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ حکومت ذرائع ابلاغ کی آزادی اور اطلاعات کی آزادانہ فراہمی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹی وی چینلز سے کہاکہ وہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کریں۔ انہوں نے کہاکہ صحافیوں کو صحت بیمے کے علاوہ تحفظ اور سلامتی فراہم کرنے کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ حکومت صحافیوں کی استعداد کار بہتر بنانے پر بھی توجہ دے رہی ہے اور اس مقصد کیلئے پاکستان ٹیلی وژن اور ریڈیو پاکستان کی اکیڈمیوں کو استعمال کیا جائے گا۔