File Photo

پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے:تنویر
11 نومبر 2016 (08:20)
0

دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل سے انٹرویو میںکہاکہ پاکستان کے جغرافیائی محل وقوع کے باعث اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ امریکہ کے منتخب صدر پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میںکامیابی کے بعد اپنے پہلے خطاب میں دوطرفہ روابط بڑھانے کے لئے دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ اشتراک عمل قائم کرنے کا اشارہ دیا۔