پاکستان ترکمانستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے:آصف
11 نومبر 2016 (08:15)
0

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اوردوستی کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔  وہ اسلام آباد میں ترکمانستان کے وزیر دفاع اور قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری کرنل جنرلBerdiyev Yaylym Yagmyrovichسے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے فوجی و دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

ترکمانستان کے وزیر دفاع نے بتایا کہ ترکمانستان میں تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر کا م شروع ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ترکمانستان بجلی کی ترسیلی لائنیں بچھانے اورافغانستان کے ذریعے پاکستان کے ساتھ ریل اور سڑک کے روابط قائم کرنے کا خواہاں ہے۔