پشاور ، نوشہرہ، چارسدہ، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، سوات، شانگلہ ، بالائی اور زیریں دیر سمیت 9اضلاع انتہائی حساس قرار

این ڈی ایم اے کا برسات میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جامع منصوبہ بندی پر غور
11 مئی 2017 (20:37)
0

آئندہ موسم برسات میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے جامع منصوبہ بندی تیار کرنے کیلئے جمعرات کے روز پشاور میں صوبائی ہنگامی امدادی ادارے کا اجلاس ہوا۔

قومی ہنگامی امدادی ادارے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پشاور ، نوشہرہ، چارسدہ، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، سوات، شانگلہ ، بالائی اور زیریں دیر سمیت نو ضلعوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
صوبائی ہنگامی امدادی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے قومی ہنگامی امدادی ادارے کے چیئرمین کو مون سون میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کیے گئے اقدامات اور اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔