پابندی سے مقبوضہ کشمیر میں ہر ایک کے بنیادی حقوق پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں،ڈیوڈ کیہے،مائیکل فورسٹ

اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا اورموبائل انٹرنیٹ سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ
11 مئی 2017 (20:26)
0

اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا سائیٹس اور موبائل انٹرنیٹ سروس پر سے پابندی اٹھالے۔

اظہار رائے کی آزادی کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ڈیوڈ کیہے اور انسانی حقوق کے خصوصی نمائندے مائیکل فورسٹ نے جنیوا میں ایک بیان میں کہاکہ پابندی سے مقبوضہ کشمیر میں ہر ایک کے بنیادی حقوق پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور یہ اجتماعی سزا کی ایک قسم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی پابندیاں اظہار رائے کی آزادی کو حد میں رکھنے کے انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کے معیار پر پوری نہیں اترتیں۔