انٹونیو گوتریز کا خشک سالی سے متاثرہ صومالیہ کیلئے مزید امداد پر زور۔

صومالیہ انسانی بحران، اقوام متحدہ کی مزید امداد کی اپیل
11 مئی 2017 (20:18)
0

اقوام متحدہ نے صومالیہ میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے اس سال مزید نوے کروڑ ڈالر کی امداد کی اپیل کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریز نے لندن میں صومالیہ کے بارے میں ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خشک سالی سے متاثرہ صومالیہ کیلئے مزید امداد پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ صومالیہ اس وقت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے انہوں نے کہاکہ ہم صومالیہ کو خطرات سے نکال کر اس کا مستقبل محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔
سیکرٹری جنرل نے کہا کہ خوراک کی مسلسل کمی لاکھوں صومالی باشندوں کو متاثر کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ4 لاکھ39 ہزار لوگ قحط سالی کے خطرے کا شکار ہیں اور 60 لاکھ سے زیادہ شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔