صدر آزادکشمیر نے کہا کہ دوردراز علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دینے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کی جا رہی ہے۔

آزاد کشمیر میں بہت جلد ترقی کا نیا باب شروع ہونے والا ہے،مسعود خان
11 مئی 2017 (19:00)
0

آزادجموں و کشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ حکومت ایک جامع حکمت عملی وضع کررہی ہے جس میں دور دراز علاقوں کی ترقی پر خاص توجہ مرکوز کی جائے گی۔

انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں آزاد کشمیر کے نئے مقرر کردہ چیف سیکرٹری ڈاکٹر اعجاز منیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں بہت جلد ترقی کا نیا باب شروع ہونے والا ہے۔
سردار مسعود خان نے کہا کہ مرکزی اور رابطہ سڑکوں پر کام جاری ہے جو آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ سمیت مجموعی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔