سفیر بیلاروس اینڈری علموروچ کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات۔

ایاز صادق کا پاکستان،بیلاروس کے درمیان پارلیمانی روابط کے فروغ پر زور
11 مئی 2017 (18:49)
0

قومی اسمبلی کے سپیکرسردار ایاز صادق نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان پارلیمانی تعاون کے نئے طریقوں پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز اسلام آباد میں بیلاروس کے سفیر اینڈری علموروچ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ایاز صادق نے دونوں ملکوں کے لوگوںکے درمیان زیادہ سے زیادہ روابط کی ضرورت پر زور دیا۔
سپیکر نے کہا کہ پاکستان بیلارس کی تجارت، زراعت اور پیداواری شعبوں سے استفادہ کرنے کا خواہشمند ہے۔
بیلارس کے سفیر نے سپیکر سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ بیلارس کی پارلیمنٹ کو دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے کے لئے پاکستان کی پارلیمنٹ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں خوشی ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تجارت اور اقتصادی تعلقات کو توسیع دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔