بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید اور دو زخمی ہوئے۔

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی،بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج
11 مئی 2017 (18:16)
0

دفتر خارجہ نے آج بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے ان سے کنٹرول لائن کے ٹنڈر، سبز کوٹ، کھوئی رٹہ،BAROH ، بگسار اور خنجر سیکٹرز میں گزشتہ رات بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔
بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید اور دو زخمی ہوئے۔
جنوبی ایشیاء اور سارک کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فیصل نے بھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزی کی مذمت کی اور اسے انسانی وقار اور عالمی انسانی حقوق کے منافی قراردیا۔
انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ 2003 ء میں جنگ بندی کے لئے کیے گئے معاہدے کا احترام کرے،جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے اس واضح اور اس طرح کے دیگر واقعات کی تحقیقات کرے اور بھارتی فورسز کو جنگ بندی کا مکمل احترام کرنے اور کنٹرول لائن پر امن برقرار رکھنے کی ہدایت کرے۔