ممتاز دانشوروں اور محققین نے کہا ہے کہ اس منصوبے سے لوگوں کی سماجی اور اقتصادی حالت بہتر ہو گی۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک کی ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی: دانشور، محققین
11 مئی 2017 (16:03)
0

ممتاز دانشوروں اور محققین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک کی ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔وہ آج داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی میں چین پاکستان اقتصادی راہداری ، سندھ کیلئے مواقع اور چیلنجز ، کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس بڑے منصوبے سے نہ صرف بنیادی ڈھانچہ مستحکم ہو گا بلکہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کر کے بے روزگاری پر قابو پانے میں مدد ملے گی
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے لوگوں کی سماجی اور اقتصادی حالت بہتر ہو گی ۔