سیکرٹری خارجہ نے کہا ہے کہ سیاسی اور فوجی قیادت کے افغانستان کے حالیہ دورے پاکستان کی ہمسایہ ملکوں کے بارے میں پالیسی کا واضح مظہر ہیں۔

پرامن ہمسائیگی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی نقطہ ہے:تہمینہ جنجوعہ
11 مئی 2017 (15:16)
0

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پرامن ہمسائیگی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی نقطہ ہے ۔آج اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے افغانستان کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اور فوجی قیادت کے افغانستان کے حالیہ دورے پاکستان کی ہمسایہ ملکوں کے بارے میں پالیسی کا واضح مظہر ہیں۔