پاک فضائیہ کے سربراہ نے نوازشریف کو پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیراعظم کی فضائی حدود کے تحفظ کیلئے پاک فضائیہ کے کردارکی تعریف
11 مئی 2017 (15:07)
0

پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل سہیل امان نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی ۔فضائیہ کے سربراہ نے وزیراعظم کو پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان کی فضائی حدود کے تحفظ کے لئے پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے ملک میں جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائی میں بھی پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف کی ۔