آزادکشمیر کے ذہین طالب علموں کو بھی لیپ ٹاپس دئیے جائیں گے۔

پنجاب حکومت کا صوبہ بھر میں مدارس کے طلبہ میں لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کا فیصلہ
11 مئی 2017 (13:46)
0

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں مدارس کے طلبہ میں لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مزید برآں آزادکشمیر کے ذہین طالب علموں کو بھی لیپ ٹاپس دئیے جائیں گے۔ مدارس کے غیرملکی طلبہ اس سکیم سے مستفید نہیں ہوں گے۔
وہ طلبہ جنہوں نے پچھلے دو سالوں کے دوران بی ایس ، ماسٹر اور پی ایچ ڈی امتحانات میں ساٹھ فیصد سے زیادہ نمبرز حاصل کئے ہیں لیپ ٹاپ حاصل کر سکتے ہیں۔