گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ ہندو ، سکھ اور عیسائی ہمارے پاکستانی بھائی ہیں ، ان کے مذہبی مقامات مکمل محفوظ ہیں۔

پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں: رفیق رجوانہ
11 مئی 2017 (13:29)
0

پنجاب کے گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں ۔وہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج لاہور میں ان سے ملاقات کی۔
گورنر نے کہا کہ ہندو ، سکھ اور عیسائی ہمارے پاکستانی بھائی ہیں ، ان کے مذہبی مقامات مکمل محفوظ ہیں جبکہ تعلیم اور ملازمتوں میں ان کا خصوصی کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
صدیق الفاروق نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کٹاس راج مندر کی بحالی اور تزئین وآرائش اور ملک بھر میں سکھ یاتریوں کی رہائش کے لئے خصوصی عمارتوں کی تعمیر پر کام کر رہا ہے۔