چین کے صدر نے کہاہے کہ ہم جزیرہ نما کوریا میں امن اور خوشحالی کیلئے شمالی کوریا سمیت تمام فریقوں کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

شی جن پنگ کاجنوبی کوریا کے نئے صدر سے شمالی کوریا کے ایٹمی معاملے پر تبادلہ خیال
11 مئی 2017 (12:06)
0

چین کے صدر شی جن پنگ نے آج جنوبی کوریا کے نئے صدر مون جے ان سے بات چیت کی اور شمالی کوریا کے ایٹمی معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔سرکاری ٹیلی ویژن کی ایک رپورٹ کے مطابق بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ چینی صدر نے انہیں بتایا کہ وہ جزیرہ نما کوریا میں امن اور خوشحالی کیلئے شمالی کوریا سمیت تمام فریقوں کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے۔