پانچ منصوبے قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی کو منظوری کیلئے بھیجے گئے ہیں۔

سی ڈی ڈبلیو پی کی 143 ارب سے زائد مالیت کے7 منصوبوں کی منظوری
11 مئی 2017 (11:59)
0

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ایک سو تینتالیس ارب پچاس کروڑ روپے مالیت کے سات منصوبوں کی منظوری دی ہے۔یہ منظوری منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات کے وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت اسلام آباد میں ایک اجلاس میں دی گئی۔

ان منصوبوں میں خفیہ معلومات کے قومی مرکز اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن کو مضبوط بنانا شامل ہے۔پانچ منصوبے قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی کو منظوری کیلئے بھیجے گئے ہیں۔