متاثرہ افراد کا اقوام متحدہ سے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کامطالبہ
11 مئی 2017 (11:55)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی سے متاثرہ افراد نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائی جائے۔مختلف گروپوں نے سرینگر میں ایک مشترکہ پروگرام کا اہتمام کیاجس کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا تھا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تنظیموں کے نمائندوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے جبری گمشدگیوں ، ماورائے عدالت قتل اور غیرقانونی حراست سمیت مختلف نوعیت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔