File Photo

امریکہ شام میں کرد عسکریت پسند گروپ کیلئے ہتھیاروں کی فراہمی جلد شروع کرے گا
11 مئی 2017 (10:45)
0

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ترکی کی مخالفت کے باوجود شام میں کرد عسکریت پسند گروپ کیلئے ہتھیاروں کی فراہمی جلد شروع کرے گا۔

بغداد میں ایک امریکی فوجی ترجمان نے بتایا کہ ہتھیاروں کی پہلی کھیپ فراہمی کیلئے تیار ہے جو عسکریت پسند گروپ کے لئے بہت جلد روانہ کردی جائے گی۔
امریکہ کے اس فیصلے سے ترکی نے برہمی کا اظہار کیا ہے جوکرد عسکریت پسندگروپ کو دہشت گرد تنظیم PKK کی ذیلی شاخ سمجھتا ہے۔