File Photo

پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں:سرتاج
11 مئی 2017 (09:41)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے خطے میں امن کے لئے ترکمانستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔

وہ اسلام آباد میں پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے پچیس سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک مشترکہ ثقافتی اور روایتی اقدار میں بندھے ہوئے ہیں۔
پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر Movlamov اتاجان نولیوچ نے اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مثالی قرار دیا۔