File Photo

شام میں لڑائی سے علاقائی عدم استحکام میں اضافہ ہورہا ہے: انٹونیو گوتریز
11 مئی 2017 (09:25)
0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریز نے کہا ہے کہ شام میں لڑائی سے علاقائی عدم استحکام اور بین الاقوامی دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے۔

برطانیہ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وقت اس حقیقت کو سمجھنے کاہے کہ اس جنگ میں کسی کی جیت نہیں ہے اور یہ سب کیلئے خطرے کا باعث ہے۔
گوتریز نے کہا کہ جنگوں کے سیاسی حل کی تلاش کیلئے بین الاقوامی سفارتکاری غیرفعال ہوچکی ہے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے تنازعات کے خاتمے کیلئے قرار دادیں رکوانے کیلئے ویٹو کے استعمال پر نکتہ چینی کی۔