File Photo

وزیراعظم کی سابق صدر رفیق تارڑ کے گھر آمد، انکے داماد کے انتقال پر تعزیت
11 مئی 2017 (08:50)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف لاہور میں سابق صدر محمد رفیق تارڑ کی رہائش گاہ پرگئے اور ان کے داماد ڈی آئی جی میجر ریٹائرڈ مبشر اللہ کے انتقال پرتعزیت کی۔

وزیراعظم نے میجر ریٹائرڈ مبشر اللہ کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔