File Photo

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی 143 ارب پچاس کروڑ روپے کے منصوبوں کی منظوری
11 مئی 2017 (07:15)
0

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ایک سو تینتالیس ارب پچاس کروڑ روپے مالیت کے سات منصوبوں کی منظوری دی ہے جس میں قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی کی منظوری کے لئے بھیجے گئے پانچ منصوبے شامل ہیں۔

یہ منظوری منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات کے وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت اسلام آباد میں ایک اجلاس میں دی گئی۔
ان منصوبوں میں خفیہ معلومات کے قومی مرکز اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن کا منصوبہ شامل ہے۔
قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی کو بھیجے گئے پانچ منصوبوں میں نوجوانوں کے لئے وزیراعظم کا تربیتی پروگرام، زرعی پیداوار میں اضافے، فیصل آباد میں آبی وسائل کی توسیع، گوادر ائر پورٹ اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبے شامل ہیں۔