File Photo

اقتصادی راہداری کے تحت سرمایہ کاروں کویکساں مراعات فراہم کی جائیں گی:خاقان
11 مئی 2017 (07:11)
0

پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت مختلف مصنوعات کے مقامی تیار کنندگان، صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کویکساں مواقع اورمراعات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی کی بین الاقوامی راول ایکسپو دوہزار سترہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اقتصادی راہداری کے تحت چھیالیس ارب ڈالرز میں سے چونتیس ارب ڈالرز توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے تاکہ ملک کی مستقبل کی توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ منصوبے پاکستان کی معیشت کیلئے مدد گار ثابت ہونگے اور ان سے خطہ تجارت اور سیاحت کا مرکز بن جائے گا۔
انہوں نے نجی شعبے سے کہا کہ وہ آگے آئے اور تجارتی اورکاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے۔