سردار محمد یوسف نے حج کے انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا۔

File Photo

سردار محمد یوسف کی زیر صدارت مکہ مکرمہ میں حج مشاورتی کمیٹی کا اجلاس
11 مئی 2017 (06:20)
0

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سردار محمد یوسف کی زیر صدارت مکہ مکرمہ میں حج مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حج کے انتظامات اورحجاج کیلئے سہولتوں کا جائزہ لیاگیا۔

ڈائریکٹر جنر ل حج نے بتایا کہ عرفات میں عازمین کو آگ سے محفوظ خیمے اور مشائر کے دوران تین وقت کھانا فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی ٹیمیں کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے کی ذمہ دار کمپنیوں کی نگرانی کریں گی۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ عازمین کو بہترین رہائش فراہم کی جائے گی۔
سردار محمد یوسف نے حج کے انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا۔