وزیر ریلوے نے کہا کہ سول اور فوجی قیادت نے ڈان لیکس کا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کرلیا ہے۔

File Photo

سول اور فوجی قیادت ملکی ترقی کیلئے متحد ہے:سعد رفیق
11 مئی 2017 (06:14)
0

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سول اور فوجی قیادت ملکی ترقی کے لئے متحد ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فوجی قیادت نے آئین اور جمہوریت پر اپنے پختہ اعتماد کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول اور فوجی قیادت نے ڈان لیکس کا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے منتخب وزیراعظم ہیں اور ملک میں ماضی کے مقابلے میں آج صورتحال پہلے سے کہیں بہتر ہے۔