ترجمان آئی ایس پی آرکےمطابق تھر پارکر کے قحط سالی سے شدید متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی ٹیمیں متاثرہ افراد کو طبی امداد اور خوراک فراہم کررہی ہیں ۔


 

11 مارچ 2014 (13:56)
0

 پاک فوج کی امدادی ٹیموں نے تھر کے علاقے میں 3 دن میں 110 ٹن خوراک تقسیم کی ہے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق تھر پارکر کے قحط سالی سے شدید متاثرہ علاقوں مٹھی ' اسلام کوٹ ' ننگر پارکر ' ڈیپلو ' چھاچھرو اور کیسر میں پاک فوج کی امدادی ٹیمیں متاثرہ افراد کو طبی امداد اور خوراک فراہم کررہی ہیں۔


 


رپوٹ میں تبایا گیا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں گزشتہ 3 دنوں کے دوران 110 ٹن خوراک تقسیم کی جاچکی ہے جبکہ طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لئے میڈیکل کیمپوں کی تعداد بڑھا کر 4 سے 6 کردی گئی ہے ۔ عسکری ذرائع نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سینئر حکام امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔