دبئی کاگروپ ایران سے پاکستان کو 3ہزارمیگاواٹ بجلی کی فراہمی میں مدد دے گا۔
 

11 مارچ 2014 (11:56)
0

وزارت پانی و بجلی او ر دوبئی  کے العقیلی گروپ نے ایران سے پاکستان تک ٹرانسمیشن لائنز کی تنصیب اور ان پر اخراجات کے حوالے سے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں ۔   
 

دستخطوں کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی اس موقع پر وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف اور العقیلی گروپ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد سعید العقیلی بھی موجود تھے ۔
 

مفاہمتی یادداشت کے مطابق دبئی سے تعلق رکھنے والا گروپ طویل مدتی معاہدے کے تحت ایران سے پاکستان کو 3ہزار میگاواٹ بجلی کی فراہمی میں مدد دے گا ۔


 
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ منصوبے کی تکمیل کے بعد ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔



 انہوں نے کہاکہ حکومت صنعتی اور گھریلو صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔