اُنہوں نے یہ بات منگل کے روز نیشنل براڈ کاسٹنگ ہائوس اسلام آباد میں دس روزہ تعلیمی اور ورکشاپ پر مبنی تربیتی کورس کے اختتام پر اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں کہی ۔

11 مارچ 2014 (21:28)
0

ڈائریکٹر جنرل ریڈیوپاکستان ثمینہ پرویز نے کہا ہے کہ پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن اپنے انسانی وسائل کی ترقی کیلئے مختلف ملکوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ اشتراک عمل جاری رکھے گی ۔
اُنہوں نے یہ بات منگل کے روز نیشنل براڈ کاسٹنگ ہائوس اسلام آباد میں دس روزہ تعلیمی اور ورکشاپ پر مبنی تربیتی کورس کے اختتام پر اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں کہی ۔
اس کورس کا اہتمام امریکی سفارتخانے اور انٹرنیوز نیٹ ورک نے کیاتھا۔
ریڈیوپاکستان کے تقریباََ بیس اہلکاروں نے تربیتی کورس میں شرکت کی جہاں انہیں سمعی ٹیپ کو محفوظ بنانے اور کمپیوٹرائزکرنے کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں تربیت دی گئی ۔
ڈائریکٹرجنرل نے بعد میں امریکی سفارتخانے اور انٹر نیوز کے نمائندوں کے ہمراہ امریکی سفارتخانے کی طرف سے پانچ لاکھ امریکی ڈالر کے خرچ سے قائم کئے جانے والے DIGITIZATION اور سرور رومز کا دورہ کیا۔