افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےسینیٹرنجمہ حمیدنے کہا کہ خواتین ہر شعبہ زندگی میں نمایاں کرداراداکررہی ہیں۔

11 مارچ 2014 (13:43)
0

  راولپنڈی آرٹس کونسل اورڈویلپمنٹ کمیونیکیشن نیٹ ورک کے اشتراک سے عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں تین روزہ ''ہنرمندخواتین میلہ'' جاری ہے۔فیسٹیول کے پہلے دن سینیٹرنجمہ حمیداورممبرقومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے ناہیدمنظور،ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمداور ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن نیٹ ورک کے ڈائریکٹر منیر احمدکے ہمراہ 15 خواتین آرٹسٹ کے فن پاروں کی نمائش اورکرافٹ بازارکا افتتاح کیا۔


 


افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹرنجمہ حمیدکا کہنا تھا کہ عورتوں کا ہردن عالمی ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین ہر شعبہ زندگی میں نمایاں کرداراداکررہی ہیں۔


 


ممبرقومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسلام جتنی عزت عورت کو دیتا ہے کوئی اورمذہب نہیں دیتا۔


 


ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ ہماری خواتین دنیا میں کسی طرح بھی کم نہیں ہیں۔کرافٹ بازارمیں خواتین کی طرف سے کشیدہ کاری، جیولری،ڈول میکنگ،پیپرماشی اوردیگرکی سٹالزلگے ہوئے ہیں۔