امریکی ماہرین کے مطابق 20سے زائد فیصد لوگوں کو مختلف جسمانی درد، قبض اور ڈائریا ہو جاتا ہے تاہم اس کا موثر اور آسان حل یہ ہے کہ پودینہ کے تیل کا استعمال کیا جائے

11 مارچ 2014 (14:58)
0

امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ پودینہ کا تیل مختلف درد سے نجات اور نظام ہضم کو درست کرنے کے لئے مفید ہے۔


 



امریکی ماہرین کے مطابق 20سے زائد فیصد لوگوں کو مختلف جسمانی درد، قبض اور ڈائریا ہو جاتا ہے تاہم اس کا موثر اور آسان حل یہ ہے کہ پودینہ کے تیل کا استعمال کیا جائے یہ جسم میں کیلشیم کے چینلز کو محفوظ رکھتا ہے اور جسم میں آنتوں اور دیگر عضلات کو آرام پہنچاتا ہے جس سے آپ سکون محسوس کرتے ہیں۔


 


 



قبض میں پودینے کا قہوہ یا پانی بھی فائدہ مند ہے۔


 


 


پودینہ کا تیل مختلف جلدی امراض' مخصوص کیڑے کے کاٹنے سے ہونیوالی الرجی، ایگزیما اور چہرے پر سوزش اور سرخ دانوں کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے علاوہ ازیں یہ منہ کے چھالوں کو بھی ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔