روس کے اولیگ کوئوف اور سرگئی ایازنسکی اور امریکا کے مائیک ہوپکنز عالمی معیاری وقت کے مطابق منگل کی صبح 3 بجکر 24 منٹ پر قزاخستان میں اترے۔

11 مارچ 2014 (13:49)
0


      دو روسی اور ایک امریکی خلا باز بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر 6 ماہ سے زیادہ قیام کے بعد منگل کو واپس زمین پر پہنچ گئے۔  


 


رپورٹ کے مطابق روس کے اولیگ کوئوف اور سرگئی ایازنسکی اور امریکا کے مائیک ہوپکنز عالمی معیاری وقت کے مطابق منگل کی صبح 3 بجکر 24 منٹ پر قزاخستان میں اترے۔ ان کی روانگی خراب موسم کے باعث ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم موسم بہتر ہونے پر انہیں شیڈول کے مطابق زمین پر واپسی کی اجازت دی گئی۔


 


روس کے اولیگ کوئوف  بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے کمانڈر تھے انہوں نے یہ ذمہ داری ایک روز قبل جاپانی خلا باز کو ئیپی وکاتا کو منتقل کی تھی۔