ایشیا کپ میں شرکت کے بعد پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے لاہور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی پیر کی صبح ای کے 624 کے ذریعے ڈھاکہ سے براستہ دبئی لاہور پہنچ گئے۔

11 مارچ 2014 (16:40)
0

لاہور آنے والے کھلاڑیوں میں کپتان مصبا ح الحق ، محمد حفیظ ، احمد شہزاد ، سعید اجمل ، عبدالرحمان ، محمد طلحہ ، بلاول بھٹی ، صہیب مقصود ، عمر اکمل ، ٹیم مینجر ذاکر خان شامل ہیں۔


 



کھلاڑی ایشیا کپ کا فائنل نہ جیتنے پر بہت افسردہ دکھائی دے رہے تھے لیکن لاہور ایئرپورٹ پر شائقین کرکٹ نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہار پہنائے۔


 



شائقین کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے بھارت کو ہرا کر کارنامہ سر انجام دیا ہے اور فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا کوئی دکھ نہیں ہے۔


 



میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس مجموعی طور پر بہتر رہی لیکن فائنل نہ جیتنے کا افسوس ہے۔


 


 


اہم میچوں میں پاکستان کی فیلڈنگ اچھی نہ رہی جس کی وجہ سے فائنل نہ جیت سکے۔


 


 


فائنل میں ہم سری لنکا کے ابتدائی کھلاڑیو ں کو جلد آئوٹ کرنے کے خواہش مند تھے اور سعید اجمل توقع پر پورا اترے لیکن دوسرے بائولرز ان کا ساتھ نہ دے سکے اور سری لنکن بلے بازوں پر دبائو نہ ڈال سکے۔


 


 



سری لنکا کے بائولروں نے اچھی بائولنگ کی۔ ہماری پلاننگ تھی کہ سری لنکن بائولر ملنگا کو وکٹ حاصل نہ کرنے دیں لیکن اس میں کامیابی نہ ہوئی اور ملنگا نے 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کرکے پاکستانی ٹیم پر دبائو ڈال دیا، انہوں نے کہاکہ شاہد آفریدی کا فارم میں آنا فائندہ مند رہا۔


 


 



پاکستان کی پرفارمنس اچھی رہی۔ احمد شہزاد اور فواد عالم نے اچھی بیٹنگ کی۔


 


 


ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔


 


 


انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کے آنے سے ٹیم کا حوصلہ بلند ہوا ہے۔