اسمبلی کا اجلاس مظفر آباد میں ہوا جس میں ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد پر دہشتگردی کے حملے کی بھی مذمت کی گئی ۔

11 مارچ 2014 (22:41)
0

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی نے منگل کے روز ایک قرارداد منظور کی جس میں دہشتگردوں کے ہاتھوں ایف سی کے تئیس جوانوں کے قتل کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔
اسمبلی کا اجلاس مظفر آباد میں ہوا جس میں ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد پر دہشتگردی کے حملے کی بھی مذمت کی گئی ۔
ایوان نے تین ایک جیسی قراردادوں کے ذریعے ایشیا کپ کرکٹ میچ میں پاکستان کی جیت پر جشن منانے والے کشمیری طلباء کو بھارت کی میرٹھ یونیورسٹی سے خارج کرنے کی بھی شدید مذمت کی ۔