اُنہوں نے یہ بات منگل کے روز کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی ۔

11 مارچ 2014 (22:39)
0

سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر کے قحط سے متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں ۔
اُنہوں نے یہ بات منگل کے روز کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی ۔
اُدھر سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ قحط سے متاثر ہونے والے افراد کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کراچی اور حیدر آباد سے ڈاکٹروں کی ٹیمیں تھر بھیج دی گئی ہیں ۔
 کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ سندھ کی حکومت تھر کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور متاثرہ لوگوں کو امداد فراہم کرنے کیلئے سب کچھ کرے گی ۔
سندھ کے سماجی فلاحی ادارے نے متاثرہ افراد کیلئے امدادی سامان کے دو ٹرک بھیجے۔