وزیر مملکت نے کہا کہ دہشتگردوں کو دفاتر کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

11 مارچ 2014 (15:38)
0

سینٹ کو آج (منگل)بتایا گیا کہ حکومت دہشتگردی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔


 



افراسیاب خٹک کی طرف سے ایک توجہ دلائو نوٹس پر داخلہ اُمور کے وزیر مملکت بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ حکومت قبائلی علاقوں میں امن و امان قائم کر رہی ہے اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔


 



وزیر مملکت نے کہا کہ دہشتگردوں کو دفاتر کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


 



بعد میں حزب اختلاف کے ارکان نے خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر کی طرف سے طالبان کو دفتر کھولنے کی پیشکش کے معاملے پر ایوان سے واک آئوٹ کیا۔