روسی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب پر مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے ٹھوس اقدامات پر زور۔

امریکہ شام میں سرکاری فورسز پر حملہ سے باز رہے ،روس
11 جون 2017 (22:29)
0

روس نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ شام میں سرکاری فورسز پر حملہ نہ کرے
روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کو ٹیلی فون پر یہ پیغام پہنچایا۔
روسی وزیرخارجہ نے امریکی وزیرخارجہ پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں ۔
انہوں نے شام کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ور وہاں لڑائی کے خاتمے کے لئے تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔