وزیر ریلوے نے کہا کہ خواتین ، بزرگ شہریوں اور معذور افراد کیلئے خصوصی کوٹہ مختص کیاجائے گا۔

عید آپریشن:5لاکھ سے زائد مسافروں کو سہولت فراہم کی جائیگی، سعد رفیق
11 جون 2017 (22:22)
0

ریلویز کے وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عید آپریشن کے دوران پانچ لاکھ سے زائد مسافروں کوسہولت فراہم کی جائے گی ۔

اتوار کے روزلاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عید کے دنوں میں روزانہ 85ہزار افراد کو سفری سہولیات فراہم کی جائے گی ۔
انہوں نے کہاکہ خواتین ، بزرگ شہریوں اور معذور افراد کیلئے خصوصی کوٹہ مختص کیاجائے گا ۔