مشیر خارجہ نے کہا کہ خطے کی ترقی، خوشحالی اورعوام کی فلاح وبہبود کیلئے امن اوراستحکام ناگزیر ہے۔

File Photo

پاکستان افغانستان میں امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے،سرتاج
11 جون 2017 (22:17)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے استحکام کیلئے وہاں امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔
انہوں نے اتوار کی رات ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہاکہ خطے کی ترقی، خوشحالی اورعوام کی فلاح وبہبود کیلئے امن اوراستحکام ناگزیر ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کو دہشت گردی کامقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں جو دونوں ملکوں کیلئے مشترکہ چیلنج ہے ۔