پانامہ پیپرز کیس، وزیر اعظم کاجمعرات کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ
11 جون 2017 (22:13)
0

وزیراعظم نوازشریف نے پانامہ پیپرزمقدمے کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے جمعرات کو پیش ہونے کافیصلہ کیاہے۔
یہ بات اطلاعات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ ملک کے تیسری مرتبہ منتخب وزیراعظم آئین وقانون کی بالادستی کیلئے خود کواحتساب کیلئے پیش کریں گے۔
وزیرمملکت نے کہاکہ تحفظات کے باوجود شریف خاندان مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہورہاہے جونوازشریف کااحتساب قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی پراعتماد کا منہ بولتاثبوت ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ شریف خاندان1960 سے اپناکاروبارکررہاہے اُس وقت نوازشریف کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا اور ان کا مالیاتی لین دین کاریکارڈ فیڈرل بورڈ آف ریونیومیں موجودہے۔