مشیر ہوا بازی نے کہا کہ پی آئی اے کی خدمات کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

سردار مہتاب کا پی آئی اے کی غیر معیاری افطاری کا نوٹس
11 جون 2017 (20:14)
0

ہوا بازی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سردار مہتاب خان عباسی نے پی آئی اے کی پروازوں میں افطار کے اوقات میں کھانے پینے کی غیر معیاری اشیا کی فراہمی کا نوٹس لے لیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پی آئی اے کی خدمات کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
مشیر ہوابازی نے ادارے کی انتظامیہ کو خدمات کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت کی۔