وزیر پارلیمانی امور کا مخیر حضرات پر یتیم ،بے سہارا اور سہولتوں سے محروم بچوں کی مدد کیلئے کردارادا کرنے پر زور۔

یتیم بچوں کو معاشرے کا مفید رکن بنانے کیلئے سہولیات فراہم کر رہے ہیں،شیخ آفتاب
11 جون 2017 (20:10)
0

پارلیمانی امور کے وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت یتیم بچوں کو معاشرے کا مفید رکن بنانے کیلئے انہیں زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کررہی ہے۔
انہوں نے یہ بات اٹک میں سویٹ ہوم کے دورے میں کہی جہاں ایک سو سے زائد یتیم بچوں کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔
پارلیمانی امور کے وزیر نے مخیر حضرات پر زور دیا کہ وہ یتیم، بے سہار ااور سہولتوں سے محروم بچوں کی مدد کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔