وفاقی وزیرنے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے غیر قانونی قبضے کو طول دینے کیلئے مذاکرات سے مسلسل راہ فرار اختیار کررہا ہے۔

بھارتی ہٹ دھرمی، سرحدی خلاف ورزیاں پورے خطے کو غیر مستحکم کررہی ہیں، برجیس
11 جون 2017 (19:15)
0

امور کشمیر کے وزیر چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی اور سرحدی خلاف ورزیاں پورے خطے کو غیر مستحکم کررہی ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے غیر قانونی قبضے کو طول دینے کیلئے مذاکرات سے مسلسل راہ فرار اختیار کررہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات اور مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں میں نوجوانوں کی شہادت کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے گزشتہ ایک سال کے دوران جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر بے شمار شہریوں کو شہید کیا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیر پر اپنے موقف سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹے گااور ان کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔