وزیر قانون نے کہا کہ وفاقی حکومت نے انتخابی اصلاحات کے ایجنڈے میں نئی موثر اور مثبت انتخابی تجاویز شامل کی ہیں۔

آزادانہ،منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات یقینی بنانے کیلئے خصوصی سافٹ ویئر تیار
11 جون 2017 (19:09)
0

آئندہ سال آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدرانہ عام انتخابات یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمشن اور نادرا کے لئے ایک خصوصی سافٹ وئیر تیار کیا گیا ہے۔

یہ بات وزیرقانون زاہد حامد نے اتوار کے روز پسرور میں پارٹی کارکنوں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن مکمل آزاد اور قومی ادارے کی حیثیت سے جلد مکمل خود مختاری حاصل کرلے گا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے انتخابی اصلاحات کے ایجنڈے میں نئی موثر اور مثبت انتخابی تجاویز شامل کی ہیں۔
زاہد حامد نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات نئی انتخابی اصلاحات کے تحت مقررہ وقت پر ہوں گے۔