کویت کا خلیجی ممالک کے درمیان تنازعے کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا اعلان

قطر کا دیگر خلیجی ممالک کے تحفظات پر غور کرنے پر اتفاق
11 جون 2017 (18:21)
0

کویت نے کہا ہے کہ قطر نے دیگر خلیجی ممالک کے تحفظات پر غور کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
کویت کے وزیرخارجہ شیخ صباح الخالد الصباح نے کونانیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکا ملک خلیجی ممالک کے درمیان تنازعے کے خاتمے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
ادھر ایران نے اشیا ئے خوردو نوش سے بھرے چار مال بردار جہاز قطر بھیجے ہیں۔
اسی صورتحال کے حوالے سے امریکی وزیرخارجہ ایکس ٹلرسن اور ترک وزیرخارجہ مولود چاوش اوغلو نے قطر اور دیگر عرب ممالک کے درمیان تنازعے کے بارے میں ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا۔