صدر نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر کی ہائی کورٹ میں ججوں کی خالی اسامیاں اہلیت کی بنیاد پر پر کی جائیں گی۔

عوام کو جلد اور ارزاں انصاف کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں،سردار مسعود
11 جون 2017 (18:07)
0

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے عوام کو جلد اور ارزاں انصاف کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کے روز کشمیر ہائوس اسلام آباد میں آزاد جموں وکشمیر بار کونسل کے نائب چیئرمین شوکت علی سے ملاقات میں کیا۔
سردار مسعود خان نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر کی ہائی کورٹ میں ججوں کی خالی اسامیاں اہلیت کی بنیاد پر پر کی جائیں گی۔
انہوں نے وکلاء پر زور دیا کہ وہ ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں۔