وزیر اعلیٰ کی وبائی امراض کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت۔

علاج معالجے کی معیاری سہولیات ہر شہری کا حق ہیں،شہبازشریف
11 جون 2017 (17:59)
0

پنجاب کے وزیراعلی محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ علاج معالجے کی معیاری سہولتیں ہر شہری کا حق ہیں اور پنجاب کی حکومت اس مقصد کیلئے ایک جامع پروگرام پر عملدرآمد کررہی ہے۔
انہوں نے یہ بات اتوار کے روز لاہور میں صوبے کے عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے شروع کئے گئے منصوبوں پر عملدآمد کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔
اجلاس کے دوران انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وبائی امراض کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی وضع کی جائے۔
ادھر پنجاب کے وزیراعلی نے آج سہ پہر شیخوپورہ کے قریب بھکی بجلی گھر کا دورہ کیا۔
انہیں بجلی گھر کی گیس ٹربائنز کی ناکامی کی وجوہات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ پلانٹ کا پہلا یونٹ اپنی تین سو میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت آج رات تک بحال کردے گا۔