File Photo

پاکستان کی قطر میں فوج کی تعیناتی سے متعلق اطلاعات کی تردید
11 جون 2017 (15:12)
0

پاکستان نے قطر میں فوج کی تعیناتی سے متعلق اطلاعات کی تردید کی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں قطر میں پاکستانی فوج کی تعیناتی سے متعلق بعض غیر ملکی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹوں کو مکمل طورپر من گھڑت اوربے بنیاد قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ جھوٹی رپورٹیں اس مذموم مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد پاکستان اورخلیج کے برادر مسلمان ملکوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔