File Photo

حکومت خلوص نیت سے عوام کی خدمت کررہی ہے:شہباز
11 جون 2017 (14:34)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت خلوص نیت سے عوام کی خدمت کررہی ہے۔

وہ اتوار کے روز لاہور میں منتخب عوامی نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیاسی طور پر شکست خوردہ عناصر نے دھرنوں اور نظام کو مفلوج بنانے کے ذریعے پاکستان کے ساتھ دشمنی کی تاہم عوام نے ان کی سازشیں ناکام بنا دیں۔